سی سی ڈی کو جدید انفراسٹرکچر سے آراستہ کرینگے : آئی جی پنجاب

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی صدارت میں سی سی ڈی امور بارے اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔آئی جی پنجاب نے سی سی ڈی گوجرانوالہ اور شیخوپورہ کو فراہم کردہ وسائل اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔سی سی ڈی گوجرانوالہ اور شیخوپورہ کے آر اوز اور ڈی اوز نے حاصل کردہ اہداف بارے بریفنگ دی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ سی سی ڈی ضلعی پولیس کا لازم جزو اور محدود وسائل میں موثر کوآرڈینیشن سے شاندار نتائج دے رہا ہے۔اگلے 3 ماہ میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر کو جدید انفراسٹرکچر اور سہولیات سے آراستہ کریں گے۔ پنجاب پولیس میں جلد سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب ٹورازم پولیس کا آغاز ہو گا۔سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز کے فرنٹ اینڈز کے بعد اب بیک اینڈز بھی بہتر بنائیں گے۔جدید ترین انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی اور سمارٹ پولیسنگ پر مبنی پنجاب پولیس کو جلد ہی ون بلین ڈالر آرگنائزیشن بنائیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن