لاہور(نامہ نگار)ہنجروال کے علاقے میں 19 سالہ فریحہ کو اس کے سوتیلے باپ شہباز اور سگے باپ شوکت نے مل کر قتل کر دیا اور نعش کوڑے کے ڈھیرپر پھینک دی اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کرکے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس نے بیٹی کو قتل کرنیوالے سوتیلے باپ شہباز کو گرفتار کر لیا جبکہ سگے باپ شوکت کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان کو بیٹی کے کردار پر شک تھا،جس کی وجہ سے انہوں نے لڑکی کو باہمی مشاورت سے قتل کردیا۔