شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)مرکزی انجمن تاجران کے نائب صدر اکبر علی چوہان نے کہا ہے پنجاب حکومت نے مستحقین و معزور افراد کی فلاح و بہبود کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے اور غریب گھرانوں کی بچیوں کی شادیوں کیلئے ’’دھی رانی‘‘ پروگرام کا آغاز کرکے لاکھوں خاندانوں کی ڈھارس بندھائی پنجاب کے عوام وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے اقدامات پر مطمئن ہیں اور انکی جاری کاوشوں کے ثمرات سے یکسر مستفید ہورہے ہیں پنجاب میں ترقی کی رفتار دیگر صوبوں کے مقابلوں میں کہیں بڑھ کر ہے انفراسٹرکچر پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے اور بنیادی عوامی مسائل کے حل کی خاطر تمام محکموں کو فعال کیا گیا ہے جو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے بہترین ایڈمنسٹریٹر ہونے کا ثبوت ہے۔پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز صوبہ کی عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہیں جن کی جاری کاوشوں سے ایک بار پھر ترقی و خوشحالی کا دور شروع ہوچکا ہے، مریم نواز شریف کی جدوجہد کا مرکز و محور میاں نواز شریف کے انقلابی ویژن کی تکمیل ہے۔