شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) سیاسی وسماجی رہنمائوں چودھری ارسلان خالد ورک ، محمداسلم وٹو، مرزا محمدسعید ،میاں محمدمنیر ، میاں توصیف سلیم، میاں لیاقت علی ایڈووکیٹ، محمد یاسین مرزا ایڈووکیٹ ،سردار ریاض ڈوگر ،سیٹھ محمدناصر ،عامر شریف کمبوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اور سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کے باعث پاکستان اندرونی طور پر بھی مستحکم ہورہا ہے جسے بین الاقوامی برادری سراہ رہی ہے ۔سٹاک ایکسچینج میں بہتری معاشی استحکام کی نوید ہے۔ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کاوشوں سے پاکستان ترقی کی منازل تیز ی سے طے کرے گا اور ملکی دفاع بھی مزید مستحکم ہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سروے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ان رہنمائوںنے کہاکہ بھارت کو قدم قدم پر ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پاکستان سے ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت کا سیٹیلائٹ مشن ناکام ہونا اس کا ایک اور ثبوت ہے ۔