شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ مودی خطے کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے ۔ بھارت میں موجود دہشتگردوں کے کیمپ پاکستان میں شدت پسندانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں جس کے ثبوت بارہا پاکستان پیش کرچکا ہے وقت آگیا ہے کہ ان بھارتی دہشت گرد اڈوں کو بھی نیست و نابود کیا جائے ، بھارتی دہشت گردی و جارحیت کے جواب میں کی جانیوالی تمام فوجی کاروائیوں کی ہمیشہ بھرپور حمایت کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنان کے ہمراہ پاک فوج کے کامیاب آپریشن بنیان مر صو ص پر اظہار تشکر کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،میاں افضال حیدر نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی 24 کروڑ عوام نے مثالی اتحاد اور یگانگت کا مظاہرہ کیا پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہی ۔