شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) قلم مزدور تحریک انٹرنیشنل کے چیئرمین سلطان حمید راہی نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے اپنے سے بڑی عسکری طاقت کو ناکوں تلے چنے چبوائے بھارت کیساتھ جنگ میں قوم اور میڈیا نے جس طرح فوج کا ساتھ دیا اس واقعات کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ حکومت نے چیف آف آرمی سٹاف عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز دیا ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر دوسرے چیف آف آرمی سٹاف ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے ،اسی طرح حکومت نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو جاری رکھنے کا فیصلہ ملک کے وسیع تر مفاد میں کیا ہے جس کو قوم اور میڈیا قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔