شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویزاور سینئر نائب صدر احمد خورشید چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف شیخوپورہ کے عوام کے محسن ہیں جنہوں نے اپنی ایم این اے شپ کے تینوں ادوار میں قانون سازی کی خاطر قومی اسمبلی میں بھرپور کردار ادا کرنے سمیت عوامی درپیش مسائل کو اجاگرکیا ان کی شیخوپورہ کی تعمیر و ترقی کیلئے خدمات کو بھی کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتاتاجر برادری عوامی ملکی وجمہوری خدمات اورتجارتی سرگرمیوں کے فروغ کی کاوشوں پر میاںجاوید لطیف کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین حاجی یعقوب بگا شیخ، نائب صدر شیخ عظیم جاوید، جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال، صدر پرانا اڈہ لاریاں چوہدری محمد ارشد ، چوہدری حفیظ الرحمن ورک، شیخ محمد فاروق، تمثیل حامد و دیگر تاجر رہنمائوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان تاجر رہنمائوں نے کہا کہ ملکی استحکام ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔