سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر امیدوار پی پی132 حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا ہے مودی جیسا فاشسٹ خطے کی سیاسی تاریخ میں آج تک نہیں دیکھا اس نے کھیل کے میدانوں سے جنگ شروع کی اس میں بھی شکست ہوئی پھر جنگی ہتھیاروں کی جنگ شروع کرکے ایسا سبق لیا جو اسے کبھی نہیں بھولے گا ،اب اگر اس نے پاکستان کے ساتھ دوبارہ کوئی حرکت کی تو بھارت کی شکل بگاڑ کر رکھ دیں گے۔