ننکانہ صاحب(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنرمحمد تسلیم اختر راؤ نے پبلک پارکس کی تزئین وآرائش کاجائزہ لینے کیلئے احمدشاہ ر وڈکی پارکس کادورہ کیا ۔سی او ضلع کونسل عامراختر بٹ،سی او میونسپل کمیٹی راؤانوار بھی ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے پبلک پارکس کی جاری بحالی کے عمل کاجائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پبلک پارکس میں جاری ترقیاتی کاموں کوجلدازجلد مکمل کیاجائے تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی۔پبلک پارکس کی باؤنڈری والزکاعمل مکمل کیاجاچکا ہے۔ گھاس،پودے،اورواکنگ ٹریکس سمیت بچوں کیلئے جھولوں کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔