پتوکی( نامہ نگار)پتوکی ملتان روڈپر تیزرفتار موٹرسائیکل ٹریکٹر سے ٹکرا گئی، 16 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔ گزشتہ روزپتوکی ملتان روڈپرتیزرفتارموٹرسائیکل ٹریکٹر سے ٹکرا گئی حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوارنوجوان موقع پرجاں بحق ایک شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو 1122نے لاش اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا جہاںشدید زخمی نوجوان کوتشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کر دیا گیا۔