میرواہ گورچانی،مسلم روز ویلفیئر برطانیہ کی  فلاحی سرگرمیاں

میرواہ گورچانی (نامہ نگار)مسلم روز ویلفیئر برطانیہ کی جانب سیپسماندہ علاقوں بالخصوص عمرکوٹ، تھر، بدین اور میرپورخاص کے اضلاع میں بھرپور امدادی کام کئے جا رہے ۔ مسلم روز ویلفیئر برطانیہ مساجد،یتیم خانوں کی تعمیر اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے ٹیوب ویل اور ہینڈ پمپ لگانے کی صورت میں امداد فراہم کرتا ہے۔ اسی طرح ہر سال کی طرح اس سال بھی مسلم روز ویلفیئر یو کے نے مقامی سماجی کارکن اشعر ہمایوں کے تعاون سے ضلع میرپورخاص کے ڈگری تعلقہ کے ایک دور افتادہ گاؤں ڈیہہ 170 میں رمضان ہیلپ ڈرائیو کا انعقاد کیا۔

ای پیپر دی نیشن