افواج نے قوم کا سربلند کردیا‘میڈیا کے کردار کو سراہتے ہیں:سپیکرمحمداحمدخان 

لاہور(نیوز رپورٹر+لیڈی رپورٹر)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا بھارت کو سبق سکھاکر افواج پاکستان نے دنیا کے آگے قوم کا سر فخرسے بلند کر دیا ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق کے زیر اہتمام ’مستقبل کی تعلیم: چیلنجز اور مواقع‘ کے موضوع پر تین روزہ بارہویں بین الاقوامی کانفرنس آن ایجوکیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود، وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رؤف ِاعظم سمیت دیگر وائس چانسلرز ، اساتذہ اورطلبہ نے شرکت کی۔علاوہ ازیں پی یف یو جے کے زیراہتمام معروف صحافی سلمان غنی کو ستارہ امتیاز ملنے پر انکے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے انہوں نے جنگ کے دوران پاکستانی میڈیا کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔ مجیب الرحمان شامی، ارشاد حسین عارف، سلمان غنی، سلیم بخاری ودیگر موجود تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن