شالامار ہسپتال :ٹی بی کے عالمی دن پرآگاہی واک ،پمفلٹ تقسیم 

لاہور(نیوز رپورٹر) شالامار ہسپتال میں ٹی بی کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی واک کی گئی۔ اس موقع پر ہسپتال کے شعبہ پلمونولوجی کے سر براہ ڈاکٹر سلیم الزمان ،ڈاکٹر طہ اور ڈاکٹر احسان اللہ نے لوگوں میں بیماری سے آگاہی کے حوالے سے پمفلٹ بھی تقسیم کئے۔ ڈاکٹرز نے اس موقع پر مریضوں اور تقریب کے شرکا کو اس بیماری سے بچائو کیلئے خصوصی ہدایات بھی دیں۔ آگاہی واک میں ہسپتال کی چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر عائشہ نعمان، پروفیسر مجیب الرحمان عابد بٹ، ڈاکٹر نازش، ڈاکٹر نعمان ،ہسپتال کے دیگر سینئر ڈاکٹرز ، نرسنگ اور پیرا میڈیکل سٹاف نے بھی شرکت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن