لاہور(سپورٹس رپورٹر )ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ٹیوین املاچ نے تسلیم کیا ہے کہ اس وقت کہ جب ہمیں لگتا ہے کہ ہم جیتنے کے قریب ہیں،پھر بھی میں ایسی پچ کو پسند نہیں کروں گاکیونکہ اس پر کھیلنا آسان نہیں ہے۔انہوں نے ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہمارے بیٹرز نے اعتماد سے بیٹنگ کی،پہلی اننگز کا تجربہ تھا،شراکت مل گئی ہیں اس لئے آسان ہوا۔ ہم آخری اننگز سے قبل یہاں 3 اننگز کھیل چکے تھے،اس لئے ہم نے بیٹر پرفارم کیا،پاکستان نے چیلنج دیا لیکن ہم اس وقت بہت اچھی پوزیشن میں ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ہم تیسرے دن آکر یہ ٹیسٹ میچ جیت جائیں گے۔ہمارے ملک اور یہاں کی پچز میں تھوڑا فرق ہے لیکن ہماری پچز بھی سپن فرینڈلی ہیں لیکن یہاں کی چیلنج کرتی ہیں،وہاں ایسا نہیں ہے۔