حکومت صنعتی ورکرزکو طبی سہولیات فراہم کررہی ہے:مشتاق شاہ

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) لیبرونگ  پنجاب کے صدروسوشل سکیورٹی پنجاب کی گورننگ باڈی کے ممبرسیدمشتا ق حسین شاہ نے کہا ہے کہ( ن)لیگ کی حکومت صنعتی ورکرزاوران کی فیملی کومکمل مفت طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب لیبر کارڈ کے ذریعے کروڑوں ورکرز کو سبسڈی بھی فراہم کی جائیگی۔ شیخوپورہ میں سوشل سکیورٹی ہسپتال کو اپ گریڈ کیا جائے گا اور زچگی سمیت دیگر آپریشن کی سہولت کو 24گھنٹے کیا جائے گا ان خیالات کااظہار انہوں نے شیخوپورہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سید مشتاق حسین شاہ نے کہاکہ شیخوپورہ سوشل سکیورٹی ہسپتال کو 100بیڈ کرنے کیلئے جلد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ،اور صوبائی وزیر لیبر فیصل ایوب کھوکھر سے ملاقات کروں گا مذکورہ ہسپتال میں ورکروں اور ان کی فیملیز کو بہترین سہولیات ،ادویات فراہم کی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن