موڑکھنڈا(نامہ نگار)آرپی اوشیخوپورہ رینج اطہراسماعیل نے تھانہ مانگٹانوالہ میں کھلی کچہری کاانعقادکیاجس میں عوامی شکا یا ت کے انبارلگ گئے،احکامات جاری کئے گئے۔ کھلی کچہری میں شہریوں نے درپیش مسائل پولیس سے متعلق شکایات، ز مینوں پر قبضوں اور تنازعات ، جانوروں کی زرعی ٹیوب ویلز اور دیگر آلات کی چوری لین دین کے تنازعات اور انصاف کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں سے متعلق درخواستیں پیش کیں۔