غریب ،مستحق افراد کے کفن دفن کے اخراجات کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع 

لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے غریب اور مستحق افراد کے کفن دفن کے اخراجات حکومت کے ذمہ لینے سے متعلق پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہمارے معاشرے میں بے شمار ایسے غریب لوگ موجود ہیں جو اپنے کفن دفن کے اخراجات برداشت کرنے کے بھی قابل نہیں ہوتے، جس کی وجہ سے ان کی آخری رسومات عزت و احترام سے ادا نہیں ہو پاتیں۔

ای پیپر دی نیشن