رشوت‘ سفارش کے بغیرنوکری کا حصول ناممکن ہو چکا :چوہدری شبیر

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری شبیر گادی ایڈووکیٹ اور تحصیل صدر چوہدری جنید اکرم گجر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مفاد پرست حکمرانوں کے استحصالی نظام کے نتیجہ میں سرمایہ دار کے بنگلوں، پلازوں اور ملز میں اضافہ ہورہا ہے مگر غریب کی جھونپڑی میں آٹا تک نہیں، عام آدمی کے بچے سکولوں سے باہر ہیں متوسط طبقے کے نوجوان نوکریوں سے محروم ہیں جن کیلئے رشوت اور سفارش کے بغیرنوکری کا حصول ناممکن ہو چکا ہے ملک کا موجودہ نظام طاقتور کو تحفظ اور عام آدمی کے مستقبل کی کوئی ضمانت نہیں دیتا پسماندہ علاقوں میں پینے کیلئے صاف پانی میسر نہیں ہسپتالوں میں علاج نہیں بے روزگاری کے باعث لوگ فاقہ کشی کا شکار ہیں ملک میں چند خاندان ہیں جو نسل در نسل اقتدار میں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن