اسلام آباد کی ماحولیاتی پائیداری بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جائیں،محمد علی رندھاوا 

اسلام آباد(وقائع نگار)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے ایک اعلی سطح اجلاس کی صدارت کی، جس میں سی ڈی اے کے تمام بورڈ ممبران، سینئر افسران اور ماہرین نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران، چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ماحولیاتی پائیداری کو بڑھانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔ اس سلسلے میں، سی ڈی اے نے نہ صرف پیپر ملبری کے درختوں کو ہٹانے کا کام شروع کیا ہے بلکہ ان کی جگہ ماحول دوست درخت لگا کر شہر کے سبزہ کو بڑھانے اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن