شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ، ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ، ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز ورک اور سٹی صدر سید ندیم عباس کاظمی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کیخلاف نفرت کا پرچار مودی حکومت اور بھارتی میڈیا کی روش بن چکا ہے جس کا مقصد بھارتی مسلمانوں کو دبائو میں رکھنا اور پاکستان وبنگلا دیش کو خوف میں مبتلا کرنے کی کوشش ہے جو پاک فوج نے بری طرح ناکام بنادی ہے پاکستان سے عسکری محاذ پر عبرتناک شکست کھانے کے بعد بھارتی حکومت اور ہندو عوام بوکھلاہٹ کا شکار ہے جبکہ بھارتی میڈیا کو بھی دنیا بھر میں تذلیل کا سامنا ہے جس کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ اور پاکستان مخالف پراپیگنڈہ کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، بھارت میں بی جے پی اب بھی ہندو سپرمیسی کی سوچ کو پروان چڑھا رہی ہے جس کے نتائج بھیانک ہوں گے کیونکہ سیکولرز بھارت اب پوری طرح ہندوئوں کے منفی عزائم کی بھینٹ چڑھ رہا ہے۔