قصور:ڈی سی عمران علی کا بلھے شاہ ہسپتال،امتحانی مراکز کا دورہ

قصور(نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار)ڈپٹی کمشنرعمران علی کابلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور نے امتحانی سنٹرگورنمنٹ گرلزایم سی ہائی سکول طارق کالونی اورگورنمنٹ گرلز ایم سی ہائی سکول منیرشہیدکالونی کااچانک دورہ کیا۔بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کے دورہ کے دوران ڈ پٹی کمشنر نے ہسپتال میں مریضوں اوران کے لواحقین سے ملاقات کی،ان کی خیریت دریافت کی اور ہسپتال میں فراہم کی جا نیوالی طبی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری ، صفائی،ادویات کی دستیا بی وغیرہ کا تفصیلی معائنہ کیا۔متعلقہ افسران کوفوری بہتری اورمسائل کے حل کیلئے ہدایات جاری کیں۔مریضوں کومہیا کی جا نیوالی طبی سہولیات، ڈاکٹرز و دیگر عملہ کی حاضری اورادویات کے سٹاک کاتفصیلی جائزہ لیتے ہو ئے مریضوں اور انکے لواحقین سے ہسپتال میں مہیا کی جانیوالی سہولیات بارے دریافت کیا۔

ای پیپر دی نیشن