پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا  زیرحراست ملزم کو بروقت خون کا عطیہ

لاہور(نامہ نگار)سروسز ہسپتال میں زیر حراست ملزم کو خون کی فوری ضرورت کے پیش نظر پولیس اہلکار نے 15 پر کال کر کے ورچوئل بلڈ بینک کو اطلاع دی۔ ورچوئل بلڈ بینک آفیسر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سیف سٹی بلڈ بینک ڈیٹا بیس سے ڈونر کی تلاش کی اور ڈونر میچ ہونے پر ہسپتال میں زیر علاج ملزم کو بروقت خون عطیہ کروایا ۔ پولیس اہلکار اور ملزم دونوں نے بر وقت امداد ملنے پر سیف سٹی ورچوئل بلڈ بینک کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن