سی سی پی او نے فیلڈ افسروں کو پتنگ بازی کی روک تھام کا ٹارگٹ دیدیا

لاہور(نامہ نگار)سی سی پی اولاہور بلال صدیق کمیانہ کی صدارت میں کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ماڈل ٹاؤن اورکینٹ ڈویژنز کی کارکردگی کاجائزہ اجلاس ہوا۔ سی سی پی اولاہور نے عالمی یوم ِخواتین کی تقریبات اوریوم القدس ریلی کی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کی ہدایات کیں۔ ایس ڈی پی اوز ڈیفنس اور گلبرگ سرکل کو منشیات کے نیٹ ورکس کی سرکوبی کا ٹاسک سونپ دیا۔انہوں نے کہا کہ منشیات کا خاتمہ یقینی بنائیں اور ریکوری پر فوکس کریں۔ فیلڈ افسران کو پتنگ بازی کی روک تھام کا ٹارگٹ دیااورکہا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے پتنگ بازی پر عائد پابندی کے قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا۔ خواتین کے اغواء اور ریپ کے کیسز کی تفتیش میں ایس او پیز کو فالو کیا جائے۔ انوسٹی گیشن ونگ کرائم اگینسٹ پراپرٹی کی موثر تفتیش پر خصوصی توجہ دے۔ اعتراضی چالانوں کی کلیئرنس باقاعدگی سے مانیٹر کی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن