لاہور(نامہ نگار)ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں 43 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔ 5660 افراد سے پوچھ گچھ اور9 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں 551 کومبنگ آپریشنز اور 17354 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 61 مشتبہ افراد گرفتار، ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ 225 اشتہاری مجرمان،161 عدالتی مفرور اور 119 عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشنز کے دوران3 ڈاکو کیفر کردار کو پہنچے اورایک ڈاکوکو گرفتار کیا گیا۔