گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی ڈاکٹر اطہر وحید نے عیدالفطر کے موقع پر کم عمر ڈرائیور کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیاانہوں نے کہا کہ عید الفطر کی چھٹیوں میں والدین اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں۔عید کی چھٹیوں میں کم عمر ڈرائیور موٹر سائیکل ،گاڑیاں لے کر ہائی ویز پر دکھائی دیتے ہیں،ون ویلنگ،ہلڑ بازی روکنے کے لیے ہائی ویز پر خصوصی طور پر پٹرولنگ ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔کم عمر ڈرائیورز کی موٹر سائیکل گاڑی کو تھانے میں بند کیا جائے۔عیدالفطر کے موقع پر ہائی ویز پر روڑ یوزر کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کرنا پنجاب ہائی وے پٹرول کی ذمہ داری ہے۔