کاروباری ہفتے کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں 2257 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کرونا وائرس کے وار کے متاثر۔ کاروباری ہفتے کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں 2557پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کروناوائرس کے گرادب سے نہ نکل سکی۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں 2557پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کاروباری ہفتہ 30,667سے شروع ہر کر 28,109کی سطح پر بند ہوا۔ ایک ہفتے کے دوراج مندی کے باعث انڈیکس میں 8عشاریہ 34فیصد کمی ہوئی۔کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 3620 پوائنٹس کے بینڈمیں رہا۔ ہفتے کے دوران انڈیکس کی کم ترین سطح 27,046 جبکہ بلند ترین سطح 30,667 رہی۔ کاروباری ہفتے میں60کروڑ شیئرز کے سودے17ارب75کروڑ روپے میں ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 433 ارب روپے کم ہوکر 5474 ارب روپے ہوگئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن