لاہور/ مظفرگڑھ (نامہ نگار/نوائے وقت رپورٹ) مظفر گڑھ پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے علی پور کے کچہ کے علاقے سے ڈکیت گینگز کا صفایا کر دیا۔ 8ویں روز ڈاکوؤں کی آخری آماجگاہ کو بھی تباہ کر دیا ہے۔ مظفرگڑھ کے کچہ ایریا میں جاری پولیس آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 02 خطرناک ڈکیت ہلاک اور 05 زخمی ہوئے۔ پولیس آپریشن کی قیادت ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی سجاد حسن منج نے کی جبکہ ڈی پی او راجن پور فاروق امجد عملی طور شامل رہے۔