سونے کی قیمت 300 روپے تولہ بڑھ گئی

کراچی (کامرس رپورٹر) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو یک تولہ سونا 300 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 42 ہزار800 روپے ہو گئی، اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کا اضافہ ہوا اور 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 93 ہزار 895 روپے پر جا پہنچی ۔

ای پیپر دی نیشن