کامونکی+ ایمن آباد (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار ) ڈکیتی قتل کا ملزم مبینہ مقابلے میں مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ رفیق کے افتخارکو چار روز قبل کوٹ بھٹہ کے قریب دو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے افتخار احمد کوموت کے گھاٹ اتار دیا تھا اور 2 لاکھ 70 ہزار روپے اور موٹر سائیکل چھین لی تھی۔ گزشتہ رات ایمن آباد پولیس کوٹ بھٹہ کے قریب گشت کررہی تھی کہ موٹرسائیکل سوار افراد نے پولیس پرفائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ رکنے پر پولیس نے سڑک پرگرے ایک ملزم کو ہلاک پایا جس کی شناخت ابوبکر ورک ساکن لالوپور کے نام سے ہوئی۔ دوسرا ملزم زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جس کی شناخت کاشف ہنجرا ساکن محلہ ماتارانی اروپ گوجرانوالہ کے طور پر ہوئی۔ پولیس کے مطابق 16 مئی کو افتخار احمد کو قتل کر کے چھینی گئی موٹر سائیکل بھی ڈاکوؤں سے برآمد ہوئی۔