مانگٹانوالہ: کتے کو ڈنڈے مارنے پر مشتعل افراد کا حملہ، نوجوان قتل، کزن زخمی 

موڑکھنڈا (نامہ نگار) کتے کو ڈنڈا مارنے پر مشتعل افراد نے نوجوانوں پر کلہاڑی سے حملہ کرکے ایک نوجوان  کو قتل دوسرے کو زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں صدیق آباد کا رہائشی محنت کش نوجوان عاطف اپنے بھائی عمر فاروق اور اپنے چچا زاد محمد رضوان کے ہمراہ جا رہا تھا، ڈھاری جماعت علی کے قریب ایک کتے  کو ڈنڈا مار کر بھگایا تو کتے کے مالکان کتے کو مارنے پر مشتمل ہو کر کلہاڑیوں سے حملہ آور ہو گئے جس کے نتیجے میں عاطف موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ رضوان شدید زخمی ہو گیا۔ مانگٹانوالہ پولیس نے  آفتاب، عقیل، ثقلین اور ذوالقرنین وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

ای پیپر دی نیشن