رستم پاکستان دنگل ‘سیمی فائنل کی تیاریاں مکمل ‘مقابلہ پرسوں فیصل آباد میں ہوگا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)23 مئی کو ہونے والے رستم پاکستان دنگل سیمی فائنل کی تیاریاں مکمل‘ سیمی فائنل مہر اکرم المشہور کالا پہلوان صدر لاہور دیسی کشتی ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی ‘ ارشد ستار چیئرمین‘ لالہ شاہد کوچ ‘فرید پہلوان صدر شمالی لاہور‘ شہباز بٹ پہلوان‘ شاہد کھوئے والا پہلوان ‘سونا چاندی پہلوان‘ چھیمہ لوہے والا‘ طاہر ببا و دیگر نامور پہلوان شرکت کریں گے۔ مہر اکرم نے بتایا کہ رستم پاکستان کا سیمی فائنل دنگل 23 مئی کو فیصل آباد میں ہوگا۔ فائنل جیتنے والے پہلوان کو 10 لاکھ روپے نقد انعام دیا جائیگا۔ میرا ایک ہی مقصد ہے نوجوان نسل پہلوانی کی طرف راغب ہو تاکہ پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن