سفرمعراج قرب اور خوشنودی الہی کا اوج کمال ہے: شہزاد دلاور

راولپنڈی (جنرل رپورٹر ) ممتاز سماجی شخصیت چیئرمین عائشہ ٹرسٹ شہزاد دلاور نے کہا کہ نبی محتشم ؐکی حیات مبارک کا ایک ایک لمحہ فلاح انسانیت کی روشن دلیل ہے، حب نبیؐ اور تعلیمات رسول سے سرشار زندگیاں دنیا اور آخرت میں انعام واعجاز اور اکرام کی حقدار ٹہریں گی۔ معراج النبی کی مناسبت سے منعقدہ نشست میں انہوں نے نوجوان نسل کے مذہبی میلان پر اظہار اطمینان بھی کیا۔ شہزاد دلاور نے بتایا کہ معراج رسول قرب اور خوشنودی الہی کا اوج کمال ہے۔واقعہ معراج میں ساری کائنات آپؐ کیلئے مسخر کردی گئی۔ آسمانوں کی سیر سے دین اسلام اور پیغمبراسلام کی رفعت شان کا اظہارہوتا ہے کہ اللہ نے آپ کو ایسے مقام پر پہنچایا جہاں کوئی نہ جاسکا ۔واقعہ معراج بتاتا ہے کہ داعی اپنی دعوت میں ثابت قدم رہے تو آخر کار خدا اس کا حامی و مددگاربن جاتا ہے،خدا اپنے داعیوں کو آزماتا ضرور ہے مگر بے یار و مددگار نہیں چھوڑتا، داعی کو دعوت کی راہ میں پیش آنے والی تکلیفوں سے مایوس نہیں ہونا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن