اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹرسے)اسلام آباد پولیس نے ایسٹر پر خصوصی سکیورٹی پلان جاری کردیاضلع بھر کے گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے 1500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کر دئے ڈی آئی جی اسلام آباد تمام ڈیوٹیز کی خود نگرانی کررہے ہیں حساس گرجا گھروں پر خصوصی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں گرجا گھروں کے آس پاس پٹرولنگ پولیس کے خصوصی دستے گشت کررہے ہیں۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی چیکنگ سخت کردی گئی ہے گرجاگھروں میں داخلے کے لئے پولیس اور رضا کار باڈی سرچنگ کے لئے تعینات کئے گئے ہیں ترجمان پولیس نے بتایاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے شہر میں چیکنگ کے عمل کو سخت کردیا گیا ہیسپروائزری افسران گرجا گھروں کی انتظامیہ سے مسلسل رابطے اور باہمی مشاورت سے سکیورٹی انتظامات یقینی بنا رہے ہیں حساس گرجا گھروں کی نگرانی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے بھی کی جارہی ہیاسلام آباد پولیس نے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے کئے ٹریفک پولیس کے خصوصی سکواڈز تشکیل دئیے ہیں۔ون ویلنگ، ہلڑ بازی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ٹریفک افسران ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں گے۔تفریحی مقامات کے اردگرد پٹرولنگ پولیس کے خصوصی دستے تعینات ہیں ڈی آئی جی محمد جواد طارق نے کہا کہ اسلام آباد پولیس مسیحی بھائیوں کی سکیورٹی کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔