کمشنر کا رمضان سہولت بازاروں میں اشیاء کی قیمت، کوالٹی، انتظامات کاجائزہ  

لاہور،ننکانہ صاحب(خبرنگار،نامہ نگار) کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے رمضان سہولت بازاروں میں اشیاء کی قیمت، کوالٹی، انتظامات و جائزہ کے حوالے سے قصور کی تحصیل کوٹ رادھا کشن کا اچانک دورہ کیا۔ کمشنر نے رمضان بازار میں سبزیوں، پھلوں، چکن، چینی و دیگر اسٹالز پر اشیاء کی کوالٹی، نرخنامے اور مختلف سٹالز پر وزن کے پیمانوں کو خصوصی طور پر چیک کیا۔ انہوں نے چینی سٹال پر فروخت کا جائزہ لیا، پیکٹس کا خود وزن بھی کروایا اور بازار میں موجود خریداروں سے بھی بات چیت کی۔کمشنر لاہور نے سرپرائز وزٹ کے دوران رمضان بازار میں متعلقہ عملہ کی عدم موجودگی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تحصیل انتظامیہ و ٹاؤن کے عملے کا بہترین خدمات فراہمی کیلئے رمضان بازار میں موجود ہونا ضروری ہے۔ننکانہ صاحب نامہ نگارکے مطابق کمشنر لاہور ڈویژن کا تحصیل سانگلہ ہل،تحصیل شاہکوٹ اور تحصیل ننکانہ و شہر کا دورہ رمضان بازاروں،امتحانی مراکز اور پے آرڈرز تقسیم عمل کا جائزہ لیا اور رمضان بازاروں میں سبزیوں، پھلوں، چکن، چینی و دیگر سٹالز کو چیک کیا۔

ای پیپر دی نیشن