لاہور(خبرنگار)ڈپٹی کمشنر لاہور کی ہدایت پر 21 رمضان یوم شہادت حضرت علی ؓ کی تیاریاں جاری ہیں ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی صدارت میں21 رمضان یوم شہادت علی ؓــ کے جلوسوں سے متعلق اجلاس ہوا‘ اسسٹنٹ کمشنر سٹی بابر علی رائے نے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا جلوسوں کیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل، سول ڈیفنس رضاکار بھی متحرک میں رہیں گے اور راستوں پر صحت کی سہولیات فراہم ہونگی۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں تعینات رہیں گی اور واسا کے عملے کو جلوس کے راستوں پر تعینات کیا جائے گا۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور لائٹنگ کی ذمہ داری سنبھالے گی اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی کو یقینی بنائے گی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ تمام جلوسوں کو منظم انداز میں پرامن طریقے سے مکمل کیا جائے اور شہریوں کی سہولت اور تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ تمام محکموں کو باہمی رابط میں رہ کر کام کرنا ہوگا.