بھارت پہلگام ڈرامے کے ثبوت عالمی برادری کونہیں دے سکا، گورنر 

اسلام آباد(وقائع نگار)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ابھی مودی کو صرف ٹریلر دکھایا ہے،جس کے ذریعے انڈیا کو گھس کر مارا وہ میزائل ٹیکنالوجی بے نظیر بھٹو نے دی،رافیل طیارے گرا کر اور  اسرائیلی ڈرونز کو مات دے کر  افواج پاکستان نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی کی دعوت پر وکلا  سے اپنے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر واجد گیلانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا،سردار سلیم حیدر نے کہا کہ بھارت ابھی تک پہلگام ڈرامے کے ثبوت عالمی برادری کونہیں دے سکا، کشمیر اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں،کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،مودی کو جواب دینے کے لیے تمام سیاسی جماعتیں متحد، قوم فوج کے شانہ بشانہ ہے،گورنر پنجاب نے کہا کہ قانون سازی میرٹ پر ہونی چاہیے،،پیپلز پارٹی26 ویں  آئینی ترمیم کے ساتھ ہے، بلاول بھٹو اس کو لے کر چلے،وکلا  کی جو بھی گزارشات ہیں وہ مجھے لکھ کر دیں میں بلاول بھٹو سے ڈسکس کروں گا،آج کی جو جنگ ہے اس میں پاکستان پیپلز پارٹی کا بڑا کردار ہے،بے نظیر بھٹو نے میزائل ٹیکنالوجی دی تھی جس سے انڈیا کو گھس کر مارا،سردار سلیم حیدر نے کہاکہ جب بھی ملکی سالمیت کی بات آئی تو ہم ایک قوم بنے۔

ای پیپر دی نیشن