وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ محکمہ ریلوے کے اخراجات کو پورا کرنے کیلئے ٹرین سروس کی بحالی ناگزیر ہے۔
انہوں نے ہفتہ کے روز لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزیراعظم نے اجازت دی تو پیر کو ٹرین سروس بحال کردی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے چوبیس کروڑ روپے کے ٹکٹ بک کروا لئے ہیں اور اگر ٹرین سروس بحال نہ ہوئی تو ہمیں مسافروں کو ان کے ٹکٹ کی رقم واپس کرنا پڑے گی۔