فتح جنگ(نامہ نگار)مرکزی میلاد کمیٹی و منتظمہ مر کز ی جامع مسجد فتح جنگ کے زیر اہتمام عظیم الشان برکات العلم والعلما کانفرنس کل بروز بعد از نماز عشا مرکزی خطیب مولانا محمد عاصم القادری کی کی زیر نگر انی حاجی احمد نواز خان راماں کی زیر صدارت منعقد ہو گی مہمان خصوصی حضرت خواجہ دیوان آل حبیب علی خان اجمیری ہونگے خصوصی خطاب علامہ محمد انور قریشی کا ہو گا سنی علما کونسل فتح جنگ،دعوت اسلامی ،ادار ہ منہاج القرآن،بزم کاروان حسان،پاکستان قرآت و نعت کونسل،اور اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کے عہدیدار و کارکنوں کے علاوہ علامہ عبدالغفور چشتی ، سائیں طارق محمود خصوصی طور پر شرکت کرینگے۔