ننکانہ صاحب(نامہ نگار)مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق،خاتون سمیت چھ افرادزخمی ہوگئے۔ننکانہ صاحب میں تیزرفتاری کے باعث پیش آنے والے تین مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت چھ افرادزخمی ہو گئے پہلا حادثہ دھولر چوک بائی پاس کے قریب پیش آیا،جہاں ایک تیزرفتارڈمپر بے قابوہوکر بیل گاڑی سے ٹکراگیاحادثے کے نتیجے میں60 سالہ طالب حسین موقع پر جاں بحق ہوگیاجبکہ 48 سالہ امین شدید زخمی ہوا۔دوسراحادثہ بچیانہ روڈشہیدی کوٹ سیم کے نزدیک پیش آیاجہاں ایک تیز رفتار رکشہ بے قابو ہو کر کھیتوں میں جا گرا، اس حادثے میں دو افراد34 سالہ مجاہد اور 25 سالہ شعیب زخمی ہوئے ،تیسرا واقعہ مانگٹانوالہ روڈ چک چہوڑ شاہ سٹاپ کے قریب پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم ہوا حادثے میں 32 سالہ خاتون عاصمہ اور 20 سالہ علی رضا زخمی ہوئے ریسکیو 1122 کے عملہ نے ریسکیو عملے نے لاش ضروری کارروائی کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کر دی ۔