محکمہ سکول ایجوکیشن :اساتذہ کی جعلی انرولمنٹ کیخلاف متعارف مانیٹرنگ سسٹم تا حال فعال نہ ہو سکا

لاہور (لیڈی رپورٹر ) محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے اساتذہ کی حاضری اور جعلی انرولمنٹ کی روک تھام کیلئے متعارف کرایا گیا مانیٹرنگ سسٹم تا حال فعال نہ ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے 2 ماہ قبل سکولوں میں خصوصی کیمرے نصب کرنے کا اعلان کیا تھا جن کی مدد سے طلبا اور اساتذہ کی فیس ریکیگنیشن کے ذریعے حاضری کی تصدیق کی جانا تھی۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے ترجمان کے مطابق جعلی انرولمنٹ اور اساتذہ کی مانیٹرنگ کے منصوبے پر کام جاری ہے جیسے ہی فنڈز دستیاب ہونگے کیمرے نصب کر دیے جائینگے۔

ای پیپر دی نیشن