اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )ایف ای ڈی کی وجہ سے جائیداد کی رجسٹریشن میں تاخیر ہو رہی تھی کیونکہ صوبائی حکام اس ڈیوٹی کے ساتھ منتقلی کی کارروائی کرنے میں مزاحمت کر رہے تھے اس کے خاتمے سے یہ مسئلہ حل ہو جانا چاہیے اس فیصلے کے بعد صوبائی حکومتوں کو جائیداد کے ٹیکسوں اور اسٹامپ ڈیوٹی سے اپنی آمدنی میں اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے ان خیالا ت کا اظہار نائب صدرآئی ایس اے ایسوسی ایشن میاں یٰسین نے کیا انہوں نے کہا کہ ایف ای ڈی کا خاتمہ پراپرٹی سیکٹر میں بہتری لائے گا، سرکاری محکموں کو منظوری کے عمل کو تیز اور آسان بنانا چاہیے،ون ونڈو آپریشن اور آن لائن پورٹلز کے ذریعے اس عمل کو زیادہ موثر بنایا جا سکتا ہے۔ تعمیراتی صنعت کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے یہ نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے تاہم اس صنعت کو متعدد مسائل کا سامنا ہے جو اس کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہوگا۔