نوجوان پاکستان کا مستقبل اور قوم کی امید ہیں، محمد روف راجہ

اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان ینگ انٹرپرینورشپ پروگرام کے چیئرمین محمد روف راجہ نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل اور قوم کی امید ہیں، نوجوان وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور ارمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں متحد اور پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور وہ کسی بھی عوام اور ملک دشمن بیانیہ کے جھانسے میں ہرگز نہیں ائیں گے،انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو قوموں کی برادری میں نمایاں مقام دلانے کے لیے نوجوانوں کے متحرک کردار کی ضرورت ہے اور حکومت نے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور انہیں اپنے پاں پر کھڑا کرنے کے لیے جن منصوبوں کا اعلان کیا ہے وہ خوش ائند ہیں، پاکستان ینگ انٹرپرنیورشپ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو حکومت فلاحی منصوبوں سے اگاہ کرنے اور کیریئر پلاننگ کے لیے ملکی سطح پر آگاہی مہم کا اغاز کیا جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن