لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم اعلی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے بھارتی پروپیگنڈے اور اس کے مذموم مقاصد کو دنیا میں بے نقاب کرنے اور سفارتی محاذ سنبھالنے کیلئے بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں کمیٹی کے قیام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے اس اہم فیصلے کو سراہا۔ ڈاکٹر عبدالکریم نے کہا پاکستانی وفد کا اقوام متحدہ جانا اور عالمی فورم کے ذریعے دنیا کو بھارت کی سندھ طاس معاہدے پر غنڈہ گردی اور پاکستان پر جارحیت کے ذریعے عالمی امن کوتباہ کرنے کی کوششوں کو بے نقاب کرنا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا آپریش سندور کی ناکامی مودی حکومت سے ہضم نہیں ہوپا رہی۔ مودی سرکار 70 ممالک کے اتاشیوں کواپنی صفائیاں دے رہی ہے ‘ ان ممالک کو حقیقت سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔