لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ اشرفیہ لاہور میں مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی زیر سرپرستی حج تربیتی پروگرام ہواجس میں سرکاری اورپرائیویٹ طورپرحج پر جانے والے عازمین حج نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پروفیسر مولانا محمد یوسف خان اور مفتی محمد زکریا ودیگر علماء نے حج کے فضائل و مسائل اور حضورؐ کے روضہ اقدس پر حاضری کے آداب و فضائل بیان کیے۔