ہرشہری کو ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی ہمارا مشن ہے:آئی جی پنجاب 

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کے ڈرائیونگ ٹریننگ سکولز شہریوں کو خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس کے 127 ڈرائیونگ ٹریننگ سکولز میں شہریوں کو ٹریننگ دی جارہی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال ایک لاکھ 71 ہزار سے زائد شہریوں کو ان سکولز میں ڈرائیونگ سیکھائی گئی۔ ڈرائیونگ سیکھنے والوں میں ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد مرد، 20 ہزار خواتین، 470 خواتین کو موٹرسائیکل ڈرائیونگ اور 360 ٹرانسجینڈرز کو بھی ٹریننگ دی گئی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہر ڈرائیور شہری کو ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی ہمارا مشن ہے۔ جبکہ ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ انسپکٹر خالد محمود کی پروموشن کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی۔ کانسٹیبل نصیر ہمایوں کی پروموشن کی درخواست پر کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور کو ریلیف کی ہدایت کی۔

ای پیپر دی نیشن