ہسپتالوں میں ری ویمپنگ کا عمل شفاف اور تیز تر بنایا جا رہا:خواجہ عمران نذیر  

لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت محکمہ صحت و آبادی میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سیکرٹری صحت و آبادی نادیہ ثاقب و دیگر افسران بھی شرکت کی۔ سی او ہیلتھ  سرگودھا، اے سی سرگودھا، ایم ایس بھاگٹانوالہ ٹی ایچ کیو نے بھی اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔وا ضح رہے کہ خواجہ عمران نذیر نے گزشتہ ہفتہ دورہ سرگودھا پر بھاگٹانوالہ ٹی ایچ کیو کی خستہ حال بلڈنگ پر ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔ وزیر صحت نے کہا ہسپتالوں میںری ویمپنگ کے عمل کو شفاف اور تیز تر بنایا جا رہا ہے،  ٹی ایچ کیو بھاگٹانواکہ کی ری ویمپنگ کیلئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر مہیا کرنے کی جائیں۔خواجہ عمران نذیر نے کہا ٹی ایچ کیو بھاگٹانوالہ کی تعمیر و مرمت کیلئے خود بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سے بات کریں گے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاپنجاب ہیلتھ ریفارمز پروگرام کے تحت ہسپتال میں افرادی قوت اور آلات کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔  ہسپتالوں کی انتظامیہ مفت علاج معالجے بارے میں ہسپتالوں میں مسلسل اعلانات کروائیں، بینرز آویزاں کریں۔

ای پیپر دی نیشن