لاہور(خبرنگار) میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور شالیمار زون کا ریگولیشن عملہ لال پل جٹاں دی حویلی کے قریب تجاوزات کیخلاف آپریشن کرنے گیا۔ انسپکٹر عمر بٹ نے سڑک پر لگی ریڑھیوں کو اٹھانے کی کوشش کی تو علی نامی شخصنے سرکاری ملازمین پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ایک گولی ملازم ذیشان کو چھوکر گزر گئی۔باقی ملازمین نے ٹرک کی اوڑھ لے کر اپنی جان بچائی۔ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔