شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری طاہر شہزاد کمبوہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے جبکہ پاکستان میں حکمران قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچا رہے پہلے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی بجائے بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کی گئی اور اس مرتبہ پھر عوام کو چکر دیا گیا۔ صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ وہ فوری پٹرولیم مصنوعات پر لیو ی اور دیگر ٹیکس50 فیصد تک کم کردیںحکومت اپنے اخراجات میں فوری طور پر کمی کرے اور آئے روز وزرا اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کرکے غریب عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی جارہی ہے۔