ماں بیٹی کو قتل، ایک خاتون کو زخمی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

اسلام آباد(اپنے  سٹاف رپورٹر سے)تھانہ لوہی بھیر اور ہومی سائیڈ یونٹ نے دو ماں بیٹی کو تیز دھار آلہ سے ذبح کرکے قتل کرنے اور ایک خاتون کو زخمی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار کرلیاپولیس نے دوہرے قتل میں ملوث ملزم صداقت کو قلیل وقت میں گرفتار کرلیا۔ملزم نے 05 اپریل 2025کو تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں دو خواتین کو تیز دھار آلہ سے ذبح کرکے قتل کر دیا تھا۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے وقوعہ کا نوٹس لے کر ملزم  کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے۔ایس پی سواں زون پری گل ترین کی زیر نگرانی پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن