پتنگ بازی ‘ون ویلنگ ‘17ملزم گرفتار

لاہور(نامہ نگار)ڈولفن سکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی اور ون ویلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے 17 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈیفنس، کینال روڈ، مال روڈ، جیل روڈ، بند روڈ اور دیگر علاقوں سے 13 ون ویلرز کو گرفتار کیا گیا جبکہ پتنگ بازی میں ملوث 4 ملزمان بھی رنگے ہاتھوں گرفتارکر کے ملزمان سے پتنگیں بھی برآمد کیں۔

ای پیپر دی نیشن